بہاول پور: 14/دسمبر: ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے این فائیو تاجھانگڑا شرقی انٹر چینج 42 کلو میٹر لمبی سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا موقع پر جا کر معائنہ کیا۔ اس منصوبہ کی تعمیر کے لئے رواں سال مجموعی طور پر 2000 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر زاہد حسین، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ ظہور اعوان، ایکسین ہائی ویزانجینئر فرخ ممتاز، ایکسئن میپکو کنسٹرکشن، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الہٰی کھر، محکمہ فارسٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے این فائیو تا جھانگڑا شرقی انٹر چینج کے مقام پر تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ این فائیو انٹر چینج جھانگڑا شرقی کے تعمیراتی کام جلد مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔