ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

Deputy Commissioner inaugurates anti-polio drive at Bahawal Victoria Hospital

بہاول پور: 13/دسمبر: ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 13دسمبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور اس دوران ایک بچہ بھی پولیوویکسین کی خوراک سے محروم نہ رہے۔ اس موقع پر محکمہ صحت، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسدادپولیو ٹیموں کے ممبران جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر اپنے فرائض سرانجام دیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ 13سے15ستمبر تک گھر گھر جا کر انسدادپولیو ٹیمیں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائیں گی جبکہ کسی بھی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو16 اور17 دسمبر کو کیچ اپ ایکٹیویٹی کے تحت پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 7لاکھ60ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین دی جائے گی۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 2343 موبائل ٹیمیں،173فکسڈ ٹیمیں اور133 ٹرانزٹ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہوں گی اور477 سپروائزرز خدمات سرانجام دیں گے۔

مزید پڑھیں