Contact Us

ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کانفرنس کا انعقاد

Department of Media Studies iub organzid an International conference

ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام دو روزہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن (آئی سی ایم سی 2021) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مرکزی خیال آزادی اظہار رائے اور سماجی ذمہ داری تھا۔ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ کانفرنس کا موضوع بین الاقوامی تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ میڈیا سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کی طر ف سے اس پر ڈائیلاگ کاانعقاد انتہائی لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے ہر انسان کا بنیادی حق ہے جو اسے ہمارا قانون اور مذہب بھی دیتا ہے۔ آزادی اظہار رائے اور سماجی ذمہ داری لازم و ملزم ہیں۔ یقینا آزادی کی اظہار پر غیر ضروری پابندیاں لگانا مناسب نہیں ہے۔ لیکن جائز قانونی اور اخلاقی پابندیوں کے بغیر آزادی اظہار رائے معاشروں میں بگاڑ پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے آزادی اظہار رائے کے جمہوری معاشروں کی پہچان ہے۔ اس کے ذریعے ہی معاشرے ذہنی فکری وعلمی سطح پر پروان چڑھتے ہیں۔ انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ اس کانفرنس میں غیر ملکی اور ملکی دانشوروں کے پیش کردہ نظریات کی روشنی میں موضوع کے حوالے سے جہاں ایک بیانیہ اور پالیسی بنا نے میں مد دملے گی اور وہیں یہ فیکلٹی اور طلباء وطالبات کے لیے لرننگ اور ذہنی ترویج کا باعث بنے گی۔ افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق منسٹر آف انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹینگ سینٹر جاوید جبار نے وائس چانسلر، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا سٹڈیز کو کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یقینا یہ موجودہ دور کا انتہائی اہم موضوع ہے اور خاص طور پر سوشل میڈیا کے معاشرے میں بڑھتے ہوئے اثرات نے اس کی اہمیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے اور سماجی ذمہ داری کی مختلف تشریحات کے باعث معاشروں میں فکری ٹکرو پیدا ہو ر ہا ہے جس کی وجہ سے تنازعات جنم لے رہیں ہیں اور بعض جگہ پر یورپی حکومتیں بھی مطلق العنان آزادی اظہار رائے کی چھتری تلے متشدد رویوں کو فروغ دے رہیں ہیں۔ہمارے معاشرے میں اس قسم کے رویے پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مذہبی، لسانی گروہ اور علاقائی تناظر میں جنم لے رہیں ہیں لہذا ضروری ہے کہ اظہار رائے کی آزادی کی ضروری حدود و قید طے کی جائیں اورتمام معاشرے کو پابند بنا یا جائے۔ افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی اور چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عبدالواجد خان نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور توقع ظاہر کی کہ کانفرنس اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔ کانفرنس کے مختلف سیشنز سے پروفیسر گراہم ڈاک لگ بورد یونیورسٹی انگلیڈ، پروفیسر ڈاکٹر سٹیوین بگ بلڈ پارک یونیورسٹی امریکہ، ڈاکٹر رائیہ ڈادا کی چارلس یونیورسٹی چیک ری پبلک، ڈاکٹر سوزیٹ لیل، یونیورسٹی آف جوہانسرگ جنوبی افریقہ، پروفیسر ڈاکٹر فاطمہ اظہرہ قاہرہ یونیورسٹی مصر، پروفیسر ڈاکٹر پلے پرولن وینگر فیلٹ یونیورسٹی سویڈن، ڈاکٹر بشما بخاری ڈین ڈیپاٹمنٹ آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا یونیورسٹی کالج بحرین، عمار یوسف آف میڈیا الجیریا معروف صحافی مظہر عباس، ڈاکٹر محمد ظفر اقبال، ڈاکٹر نوشیبہ سلیم، ڈاکٹر شہزاد علی، ڈاکٹر زاہد یوسف، ڈاکٹر یاسمین سلطانہ فاروقی، ڈاکٹر ثاقب ریاض اور دیگر سکالرز نے اپنے مقالات پیش کیے۔

Department of Media Studies iub organzid an International conference 2

مزید پڑھیں