ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے رورل ہیلتھ سینٹر لال سہانرا میں ہفتہ صحت کا افتتاح کیا

DC inaugurated Health Week at Rural Health Center Lal Sahanra

بہاول پور:23/اکتوبر  حکومت پنجاب کی ہدایت پر بہاول پور ضلع میں بھی ہفتہ صحت منایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے رورل ہیلتھ سینٹر لال سہانرا میں ہفتہ صحت کا افتتاح کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ہفتہ صحت کا انعقاد حکومت پنجاب کا شاندار اقدام ہے۔ ہفتہ صحت کے موقع پر آنے والے مریضوں کی رجسٹریشن، بیماریوں کی تشخیص کے لیے سکریننگ، کلینیکل ہسٹری، بنیادی معائنہ،حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن، حاملہ خواتین کا چیک اپ، پھیپھڑوں کی صحت اور ٹی بی سکریننگ اور مریضوں کی کونسلنگ و رہنمائی کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے رورل ہیلتھ سنٹر لال سہانرا میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کی سکریننگ کی جائے اور علاج معالجہ کے لئے مریضوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف کاؤنٹرز پر جا کر دستیاب سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔انہوں نے آئے ہوئے مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹیو سروسز ڈاکٹر اسامہ پنسوتہ، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر خالد چنڑ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ذیشان رؤف، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر خالد محمود ارائیں، سینئر میڈیکل آفیسر، میڈیکل آفیسر و پیرا میڈیکل سٹاف موجود تھا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع بھر کی دیگر تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اور رورل ہیلتھ سینٹرز میں ہفتہ صحت کے تحت مریضوں کی رجسٹریشن، بیماریوں کی تشخیص کے لیے سکریننگ، کلینیکل ہسٹری، بنیادی معائنہ،حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن، حاملہ خواتین کا چیک اپ، پھیپھڑوں کی صحت اور ٹی بی سکریننگ سمیت مریضوں کی کونسلنگ و رہنمائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں