Contact Us

پیر سید محمد شاہ جرار کی سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ اور دیگر سے گفتگو

Conversation of Pir Syed Muhammad Shah Jarar with Arif Aziz Shaikh

چنی گوٹھ (نامہ نگار) روحانی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار نے  سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ، سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق، خورشید احمد بھٹی، مقامی تاجر راؤ رضوان علی، رانا عبد الغفار، رانا محمد حسین،  شاہد بشیر چوہدری، ملک حق نواز رڈ، رانا عبدالکریم اور دیگر  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم نے مومنین پر احسان فرمایا کہ آپ  کو مبعوث فرمایا اور یہ رشتہ خاص مومنین کے ساتھ ہے اور اس کی نزاکت یہ ہے کہ مومن کو اپنی زندگی میں سارے اصول و ضوابط اپنانے ہوں گے جو آپ نے ہمیں بتائے یہ قوانین اتنے جامع اور اکمل ہیں جو کہ رہتی دنیا تک قابل عمل ہیں اور ان کو اپنانے سے دنیا میں بھی بھلائی ہے اور آخرت میں بھی اس کا اجر عظیم عطا ہو گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رہنما رانا ساجد غفار کی جانب سے دیئے گئے پر تکلف عشائیہ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ اللہ کریم کو دو قطرے بہت پسند ہیں ایک وہ خون کا قطرہ جو اللہ کی راہ میں گرے اور دوسرا جو کہ اللہ کے خوف سے آنکھ سے گرے۔اپنے آپ کو اللہ کے حضور پیش کر کے آپ سے اظہار محبت کیا جائے باوضو ہو کر محفل سیرت پاک میں شامل ہوا جائے اور پورے ادب کے ساتھ اس بارگاہ کی نزاکت کا خیال رکھا جائے کیونکہ آپ  کا ادب اسی طرح ہم پر فرض ہے جس طرح آپ  کی زندگی میں حکم تھا۔اظہار محبت کو ماہ و سال میں قید نہیں کیا جا سکتا ہمارا تو ہر لمحہ آپ  کی محبت میں بسر ہونا چاہیے۔ماہ مبارک ہمیں تجدید عہد کی یاد دلاتا ہے گذشتہ سال کیسا گزرا کیا میں نے آپ  کا احکامات سے تجاوز کیا یا آپ  کے ارشادات کی حدود میں رہا۔ پیر سید محمد شاہ جرار نے سلاسل تصوف اور ذکر قلبی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمل جو بندہ مومن کے قلب میں درد پیدا کر دیتا ہے اس سے وہ خشوع و خضوع پیدا ہوتا ہے عبادت کرنے والا خود محسوس کرتا ہے کہ میں اللہ کو دیکھ رہا ہوں اس کی خلوت اور جلوت ایک ہو جاتی ہے۔ اللہ اللہ کی تکرار اس کے دل کو صاف کرتی ہے اسے نہاں خانہ دل سے تبدیل کر کے صراط مستقیم پر لے آتی ہے۔یہ صوفیا  کرام ہر ایک کی تربیت قلب سے کر رہے ہیں آخر میں انہوں نے اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

مزید پڑھیں