تحصیل میونسپل آفیسر فنانس قاضی محمد نعیم یوٹیوبر طارق رشید ملک اور سیاسی رہنما فاروق احمد ملک کی احسان احمد سحر سے تعزیت

پی آر ایس پی کے صدر ڈاکٹر ندیم نسیم، تاج محمد علوی، صحافی محمد اختر، محمد سلیم اور محمد اشفاق کی بھی مرحومہ سیدہ نجمہ بخاری کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی
احمد پور شرقیہ: (سٹاف رپورٹر) تحصیل میونسپل آفیسر فنانس احمد پور شرقیہ واوچ شریف قاضی محمد نعیم نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں مدیر نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر سے ان کے اقامت گاہ پر ملاقات کی اور ان سے ان کی اہلیہ محترمہ سیدہ نجمہ بخاری کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور ان کی بخشش کے لیے دعا کی- دریں اثنا معروف یوٹیوبر طارق رشید ملک اور سیاسی اور سماجی رہنما فاروق احمد ملک نے بھی مدیر احسان احمد سحر کی کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کی وفات پر تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات کے بلندی کے لیے دعا کی اسی طرح پی آر ایس پی کے صدر ڈاکٹر ندیم نسیم ‘تاج محمد علوی، صحافی محمد اختر، محمد سلیم اور محمد اشفاق نے بھی مدیر احسان احمد سحر سے ملاقات کر کے ان کی اہلیہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی

