مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا

سابق ایس پی میاں عرفان اللہ اور سابق ایس پی ساجد حسن چوہدری کی مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر آمد
پنجاب پولیس کے دونوں ریٹائرڈ ایس پی صاحبان نے احسان احمد سحر کی اہلیہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی
تحصیل بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر ملک اعجاز مسن ایڈوکیٹ اور پیسٹی سائیڈ ڈیلرز یونین کے صدر عبدالعزیز قریشی کا بھی اظہار رنج و غم اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر )مدیر نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اہلیہ محترمہ سیدہ نجمہ بخاری سابق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد پور شرقیہ کے انتقال پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ کیا
ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ پولیس میاں عرفان اللہ اور ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ پولیس ساجد حسن چوہدری نے مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن پہنچ کر ان کی اہلیہ کے انتقال پر اپنے دلی افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ و مغفورہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اسی طرح پریس کلب مبارک پور کے دو سینیئر صحافیوں فراز حیدر خان اور آصف محمود چوہری نے بھی مدیر احسان احمد سحر سے ملاقات کر کے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ
کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی –
قبل ازیں تحصیل بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ کے نائب صدر ملک اعجاز مسن ایڈوکیٹ اور پیسٹی سائیڈ ڈیلرز یونین کے صدر عبدالعزیز قریشی نے بھی مدیر احسان احمد سحر سے ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کے انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی-