Advertisements

کمشنر راجہ جہانگیر انور نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کر میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے

Commissioner Raja Jahangir Anwar vaccinated the children against polio
Advertisements

بہاول پور:21/مئی ( )کمشنر بہاولپور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پولیو کے خاتمہ کی مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا،پروفیسر ڈاکٹر نیاز مقصود، سی ای او ہیلتھ، ڈی ایچ او، ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان موجود تھے۔کمشنر بہاولپور ڈویژن نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی جسمانی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین  پلوائیں۔انہوں نے کہا کہ 23مئی سے 27مئی کے دوران انسداد پولیو کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمے کے افسران و سٹاف اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور دیگر افسران نے بھی پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ 23 مئی سے 25 مئی  کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 8 لاکھ بچوں کو پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 26اور 27مئی تک کی جائے گی۔ نیز وٹامن ای کی اضافی خوراک دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2649ٹیمیں فرائض انجام دیں گی جن میں 173فکسذ ٹیمیں، 2343 موبائل ٹیمیں اور 133 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔