بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاول پور کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحانات 2024ء کے نتائج کا اعلان اور تقریب تقسیم انعامات

Board of Intermediate & Secondary Education Bahawalpur annouces Matric 2024 results

کمشنر بہاولپور ڈویژن و چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نادر چٹھہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں نقد انعامات، میڈلز اور تعریفی اسناد تقسیم کیں


بہاول پور: 9/ جولائی : بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاول پور کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحانات 2024ء کے نتائج کا اعلان اور تقریب تقسیم انعامات تعلیمی بورڈ بہاولپور میں منعقد ہوئی۔کمشنر بہاولپور ڈویژن و چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نادر چٹھہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں نقد انعامات، میڈلز اور تعریفی اسناد تقسیم کیں جبکہ بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم عکاشہ طارق کو لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا گیا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن و چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاول پور نادر چٹھہ نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے نمایاں پوزیشن اور کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ، اساتذہ اور والدین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاول پور میں سکالر شپ کے لئے سوا کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ اسی جوش و جذبہ سے تعلیم کا سفر جاری رکھیں۔انہوں نے اساتذہ کرام اور والدین کو مبارکباد دی اور میٹرک امتحانات کے انعقاد میں متعلقہ افسران و سٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔کنٹرولر امتحانات اسماء قاسم نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ میٹرک سالانہ امتحانات 2024ء میں 95240 طلبہ نے شرکت کی اور 71892 طلبہ کامیاب ہوئے۔اس طرح کامیابی کی شرح 75.49 فی صد رہی۔انہوں نے پو زیشن ہولڈر طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے سٹی گرائمر ہائی سکول کے طالبِ علم عکاشہ طارق نے 1193 نمبرز لیکر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سیٹلائٹ ٹاؤن بہاول پور کی طالبہ منام شاہد نے 1190 نمبرز لیکر بورڈ میں دوسری پوزیشن جبکہ تیسری پوزیشن دو طالبعلموں رحیم یار خان کے محمد وقار اور خان پور سے علی حیدر نے  1187 نمبرز لیکر حاصل کی۔قبل ازیں سیکرٹری تعلیمی بورڈ ظہور احمد چوہان نے اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا۔نظامت کے فرائض محمد اعجاز خان نے 

مزید پڑھیں