کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کا تحصیل احمد پور شرقیہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا اچانک دورہ

Commissioner made a surprise visit to the flood relief camp in Ahmedpur Sharqia

سیلاب متاثرین کو متعدی امراض سے تحفظ کے لئے احتیاطی تدابیر بروئے کار لائی جائیں کمشنر بہاول پور ڈویژن کی ہدایت

 احمد پور شرقیہ  :6/ستمبر: کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے ضلع بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا اچانک دورہ کیا اور فلڈ ریلیف اینڈ ریسکیو سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر بہاو ل پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انورتحصیل احمد پور شرقیہ کے موضع پپلی راجن، موضع گھلواں اور بیٹ لنگاہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں گئے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بروئے کار لائے گئے فلڈ ریلیف اینڈریسکیو اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کے ریسکیو و بحالی کے کاموں کو جذبہ خدمت سے انجام دیا جائے۔ کمشنر بہاول پورڈویژن نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں مقیم افراد کے لئے حکومت کی جانب سے کھانا،ان کے مال مویشیوں کے لئے چارہ اور ونڈہ سمیت سیلاب متاثرین کوطبی سہولیات اور ان کے جانوروں کے لئے لائیو سٹاک کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں قائم میڈیکل کیمپس میں سیلاب متاثرین کے لئے ضروری ادویات بھی موجود ہیں۔ کمشنر بہاول پورنے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کو متعدی امراض سے تحفظ کے لئے احتیاطی تدابیر بروئے کار لائی جائیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد طیب، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اورریسکیو 1122و محکمہ صحت کا سٹاف موجود تھا۔

مزید پڑھیں