کمشنر بہاول پور کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کا انعقاد

Commissioner-Bahawalpur-Review-Meeting

بہاول پور: 10/دسمبر( )کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت ڈویژن بھر کے تینوں اضلاع بہاول پور، بہاول نگر اور رحیم یار خاں میں تعمیر و ترقی کے اہداف کے حصول، ڈویژن بھر میں جاری تجاوزات کے خاتمہ، ریونیو اہداف کی بروقت تکمیل، یوریا کھاد کی مقررہ نرخوں پر وافر مقدار میں فراہمی، انسداد سموگ، انسداد ڈینگی، کورونا ویکسینیشن مہم، پرائس کنٹرول اور ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں نعمان یوسف، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کیپٹن (ر) محمد وسیم، ایڈیشنل کمشنر اشتمالات طارق محمود بخاری، ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطا خان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال مکوال، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد فیاض،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الٰہی کھر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی،ڈائریکٹر ایگریکلچر محمد شفیق، اسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد طیب سمیت دیگرمتعلقہ محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے تینوں اضلاع کے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے تعمیر و ترقی کے حوالہ سے مقرر کردہ تمام اہداف کے مقرررہ مدت میں حصول کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے ریونیو اہداف اور ترقیاتی منصوبہ جات سمیت دیگر تمام اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔کمشنر بہاول پور نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران اپنے اپنے اہداف کے حصول کے لئے بروقت اقدامات کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں