کمشنر راجہ جہانگیر انورکی چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر بہاول پور میں شطرنج چیمپئن شپ کی تقریب تقسیم انعامات میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

Commissioner Bahawalpur participation in prize distribution ceremony in Desert Rally

بہاول پور:9/فروری : انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر بہاول پور میں شطرنج چیمپئن شپ منعقد کی گئی جس میں نوجوان، طلبا وطالبات اور خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب تقسیم انعامات میں کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر بیگم کمشنر بہاول پور ڈویژن، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ، راجہ محمد رضوان تسنیم، نعمان حقی، جنرل سیکرٹری بہاول جم خانہ ملک اعجاز ناظم، جنرل سیکرٹری پنجاب چیس ایسوسی ایشن راجہ گوہر، صدر ڈسٹرکٹ چیس چیمپئن شپ خالد محمود قریشی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عامر حمید، کھلاڑی اور شائقین موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے سلسلہ میں بہاول پور شہر میں شاندار تقریبات منعقد کی گئی ہیں تاکہ اہلیان بہاول پور لطف اندوز ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور میں شطرنج کے شاندار مقابلہ جات منعقد کئے گئے جس میں طلبہ، خواتین اور دیگر کھلاڑیوں نے جوش وجذبہ سے شرکت کی۔ انہوں نے کامیاب شطرنج چیمپئن شپ کے انعقاد پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ، نعمان حقی اور دیگر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ اور نعمان حقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے چیس چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے کھیل کی تعریف کی۔ چیس چیمپئن شپ کی انڈر 16کیٹاگری میں محمد عبد اللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کیٹاگری میں فریحہ صدیق نے پہلی اور اوپن کیٹاگری میں سبط علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے پوزیشن حاصل کرنے والوں میں کیش پرائز تقسیم کئے۔

مزید پڑھیں