کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کا چولستان کے علاقے چنن پیر اورگھرکن واٹر سپلائی لائن کا دورہ

commissioner-bahawalpur-division-raja-jahangir-anwar-visits-cholistan-water-supply-line

بہاول پور:21/مئی ( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے چولستان کے علاقے چنن پیر اورگھرکن واٹر سپلائی لائن کا دورہ کیا اور گرمی کی موجودہ شدید لہر اور خشک سالی کے باعث پیدا شدہ صورتحال سے انسانی جانوں اور مویشیوں کی حفاظت، علاج معالجہ کے لئے ادویات کی فراہمی، مویشیوں کے لئے حفاظتی ویکسینیشن کے انتظامات اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالہ سے جاری امدادی کاروائیوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا،اسسٹنٹ کمشنر یزمان مجاہد عباس،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122باقر حسین، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد چنڑ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے چولستان کے علاقے گھرکن میں واٹر سپلائی لائن اورچنن پیر کے مقام پر قائم میڈیکل اور وٹرنری کیمپس کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا نے اس موقع پرکمشنر بہاول پور ڈویژن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چولستان میں واٹر سپلائی لائنز کے ساتھ ساتھ 12 واٹر باؤزرز کے ذریعہ پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے 6 میڈیکل کیمپس سمیت بنیادی اور دیہی مراکز صحت سے بھی علاج معالجہ کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ میڈیکل کیمپس اور وٹرنری کیمپس پروٹرنری ڈاکٹرز اورسٹاف ادویات کے سٹاک سمیت موجود ہے اور جانوروں کے علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ حفاظتی ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے جبکہ چولستانی علاقوں میں محکمہ لائیوسٹاک کی 12 موبائل یونٹس بھی فعال ہیں۔کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے واٹر سپلائی لائن گھر کن سے چولستانیوں اور ان کے مویشیوں کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے عمل کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود چولستانیوں سے دستیاب طبی سہولیات کے معیار بارے بھی دریافت کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف چولستان میں قائم کیمپس میں موجود رہیں اور چولستانیوں اور ان کے مویشیوں کو علاج معالجہ کی کی فراہمی کا عمل بلاتعطل جاری رکھا جائے۔

commissioner-bahawalpur-division-raja-jahangir-anwar-visits-cholistan-water-supply-line-2

مزید پڑھیں