سستی روٹی کی مقررہ نرخوں پر فروخت شہری اور دیہی علاقہ جات میں صفائی ستھرائی کے امور اعلیٰ معیار کے ساتھ انجام دیئے جائیں
کمشنر بہاول پور ڈویژن کی متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات اجلاس میں افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
بہاول پور:31/ مئی: کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور متعلقہ محکموں کے افسران وسٹاف فیلڈ میں متحرک انداز میں خدمات سرانجام دیں۔یہ ہدایات انہوں نے آج یہاں اپنے دفتر کے کانفرنس روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں جس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ موجود تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں خرم پرویزاور ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر رابطہ جام آفتاب حسین، اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد اختر، اسسٹنٹ کمشنرز، لوکل گورنمنٹ، لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجودتھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ ۔ ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ، انسپکشن، ہیلتھ فیسلٹیز اور تعلیمی اداروں کی انسپکشن اور آوارہ کتوں کی تلفی کے لئے موثر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کی کہ تمام خراب سٹریٹ لائٹس کو فنکشنل کیا جائے اورالیکٹرک پولز و دیگرمقامات پر نصب پینا فلیکس و بینرز ہٹائے جائیں اور وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیوریج سسٹم کو بہتر کیا جائے اور ڈرینج کی صفائی کے امور بھی بہتر طریقے سے انجام دیئے جائیں۔نیز مین ہولز کے ڈھکن بھی نصب کیے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت سڑکوں کی مرمت و دیکھ بھال کے کام بروقت مکمل کرائے جائیں اور ضلع بھر میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹس کی صفائی کی جائے اورفعال رکھا جائے۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔