چین کی آنہوئی یونیورسٹی اور ٹانگ چائینز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے اعلی سطحی وفد کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ

chinees-delegation-visit-iub

برادر ہمسایہ ملک عوامی جمہوریہ چین کی آنہوئی یونیورسٹی آ ف چائینز میڈیسن اور ٹانگ چائینز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے اعلی سطحی وفد نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ کیا۔ وفد میں گوئی شوانگ ینگ ڈین سکول آ ف چائنیز میڈیسن، تانگ وائی ڈین فیکلٹی آف ایکیوپنکچر، موکسیبسٹن اینڈ ٹوئن، زہوئی یادونگ ڈین سکول آف ہیومینٹیزاینڈ انٹرنیشنل ایجوکیشن اینڈ ایکسچینج، لی ہوئی ڈائریکٹر خارجہ امور، سکول آف ہیومینٹیزاینڈ انٹرنیشنل ایجوکیشن اینڈ ایکسچینج، میکس ما ڈائریکٹر اینڈ ایگزیکٹو صدر ٹانگ پاکستان، وانگ کیہونگ ڈائریکٹر اسٹریٹجک کوآپریشن ٹانگ چائینہ اور یاسر شکور پروجیکٹ منیجر تانگ پاکستان شامل تھے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، ڈین فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد، پرنسپل کالج آف کنونشنل میڈیسن ڈاکٹر محمد آصف، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز شہزاد احمد خالد، فیکلٹی ممبران اور افسران موجود تھے۔ اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، آنہوئی یونیورسٹی آف چائینز میڈیسن اور ٹانگ چائینز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کے لیے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ یہ معاہدہ تاریخی پاک چین دوستی کے تناظر میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں دونوں ملک کے اداروں کے مابین تعاون کا حصہ ہے جس کے تحت افرادی قوت کی تربیت، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور مشترکہ تعلیمی پروگراموں اور منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا تاکہ ہمسایہ ممالک کے مابین پہلے سے موجود سماجی، ثقافتی اور معاشی تعلقات مضبوط ہوں۔ معاہدے کے تحت بیچلر ڈگری اور ایم فل پروگرام شروع کیے جائیں گے جن سے تجارتی، ثقافتی،تکنیکی امور کے علاوہ روزگار کے مواقع پیداکرنا، فزیکل اینڈ آن لائن ٹیچنگ کا فروغ ہوگا اور اساتذہ اور طلباء وطالبات مستفید ہوں گے۔ طلباء وطالبات کو ایک دوسرے کے ہاں تعلیم حاصل کرنے کے لیے وظائف فراہم کیے جائیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے کہا کہ پاک چین دوستی صدابہار ہے اور ہمسائیگی اور برادرانہ تعلق گزشتہ 70سالوں سے قائم ہے اور دن بدن مضبوط ہو رہا ہے۔ دونوں ملکوں کی قیادت نے اس تعلق کو ہمیشہ دوام بخشا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور دونوں ملکوں کے اس برادرانہ تعلق سے مستفید ہو رہی ہے۔ پاکستان میں طب مشرق کے شعبے میں 12جامعات میں اعلیٰ سطح پر تدریس و تحقیق جاری ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور طب مشرق اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں خاص مقام رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں چینی جامعات اور اداروں سے تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں جامعہ اسلامیہ کے اعلیٰ سطح وفد نے چینی جامعات کا دورہ کیا اور اب چینی جامعہ کے وفد کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور آمد انتہائی خوش آئند امر ہے۔ اس موقع پر آنہوئی یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن کے نمائندے نے کہا کہ دونوں جامعات کے مابین تدریس و تحقیق کے لیے تعاون بہت اہمیت حامل ہے۔ انہوں نے بہترین مہمان نوازی پر وائس چانسلر اور پرنسپل کالج آف کنونشیل میڈیسن کا شکریہ ادا کیا اور بہاول پور اور جامعہ اسلامیہ کی تاریخی حیثیت اور کیمپس کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں