مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کی رسم چہلم ادا کر دی گئی
مولانا عبدالعزیز فیضی نے دعا کرائی چنی گوٹھ احمد پور شرقیہ اوچ شریف کے سینیئر صحافیوں سمیت دوست احباب عزیز و اقارب اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ و مغفورہ کی رسم چہلم ان کی رہائش گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن پر خاندانی رسم و رواج کے مطابق ادا کی گئی اس موقع پر سیدہ مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی قران خوانی کی گئی نیز کلمہ طیبہ کا ورد کیا گیا- خطیب جامع مسجد علی جنرل بس اسٹینڈ احمد پور شرقیہ مولانا عبدالعزیز خان فیضی نے سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کرائی جس کے بعد شرکاء میں طعام تقسیم کیا گیا –رسم چہلم میں خواتین کی کثیر تعداد نے الگ شرکت کی -چہلم کی اس تقریب میں پریس کلب چنی گوٹھ کے صدر شاہد بشیر چوہدری ،اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کے صدر ارشاد احمد شاد سینئر صحافی سجاد علی بڈانی احمد پور یونین اف جرنلسٹس کے صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب، نائب صدر احمد علی چوہدری چیئرمین مجلس عاملہ شبیر قریشی قلم گروپ کے چیئرمین سردار اےڈی خان جلو انہ،میڈیا کلب کے صدر شیخ عزیز الرحمان ،
مسلم لیگی رہنما راؤ اقبال مسعود ایڈوکیٹ، پیپلز پارٹی کے رہنما محمد سلیم قریشی، پروفیسر شہزاد احمد خان ،ا عجاز احمد خان ایڈوکیٹ ،سابق اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ نیشنل بینک تنویر سحر ،جماعت اہلسنت کے رہنما عبداللہ عاصی، سیاسی کارکن محمد اسلم مجاہد، تاجر رہنما محمد اشرف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی سید نجم الحسن بخاری ،سید زوالقرنین بخاری ،محکمہ تعلیم کے اہلکار اعجاز عارف ،عبدالقادر قادری سمامہ خان سالک خان انس خان ،سید محمد بخاری ،سید زاہد حسین بخاری ،سید شاہد حسین بخاری ، ایس ڈی او پی ٹی سی ایل سید لخت حسنین بخاری اور شاہد ملک کے علاوہ مسجد علی جنرل بس سٹینڈ کے دینی مدرسہ۔میں زیر تعلیم طلباء کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی مولانا عبدالعزیز خان فیضی نے تقریب کے اختتام پر مدیر احسان احمد سحر کی صحت اور درازی عمر کے لیے بھی دعا کرائی –