اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

چیمہ ٹاؤن چوک سے اعظم چوک بہاول پور تک سڑک کی تعمیر و مرمت کا منصوبہ، حکومت پنجاب کی جانب سے تحفہ ہے۔ سمیع اللہ چوہدری

road-construction-project-Samiullah-Chaudhry

بہاول پور: 17/دسمبر سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ چیمہ ٹاؤن چوک بہاول پور تا چوک اعظم چوک بہاول پور تک 3.2کلومیٹر طویل سڑک کی کشادگی، تعمیر و مرمت و بحالی کا منصوبہ حکومت پنجاب کی جانب سے بہاول پور کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے جس سے علاقہ مکینوں اور بائی پاس سے براستہ چوک اعظم بہاول پور شہر میں داخل ہونے والوں کو آمد و رفت میں درپیش مشکلات میں کمی واقع ہو گی۔ وہ آج یہاں چوک اعظم کے مقام پر 3.2کلومیٹر طویل سڑک کی کشادگی و بحالی کے اس منصوبے کا افتتاح کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین بہاول پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملک محمد عامر، ڈائریکٹر جنرل بہاول پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی جام محمد بقاء، رہنما پاکستان تحریک انصاف ریحان بن جاوید، سید عبد المعید شاہ بخاری، طاہر محمود جانباز، قیوم اعظم، ڈپٹی ڈائریکٹر افضل بیگ، موسیٰ اشعر، قنبر مرتضیٰ سید، قذافی بن شکور، رضوان احمد، محمد یوسف سمیت عمائدین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔ رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیمہ ٹاؤن چوک تا چوک اعظم تک193ملین روپے کی لاگت سے 3.2کلومیٹر طویل سڑک کی کشادگی و بحالی کے اس منصوبے پرکام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں 32فٹ اسفالٹ روڈ، 5فٹ پختہ شولڈر، شجرکاری، فٹ پاتھ کم ڈرین اور بس سٹاپ جیسی سہولیات شامل ہیں۔سمیع اللہ چوہدری نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے عوام الناس کو نہ صرف فارم ٹو مارکیٹ جیسی سہولت میسر ہو گی بلکہ یہ سڑک نیشنل ہائی وے N-5یعنی KLPروڈ سے چیمہ ٹاؤن گلبرگ چوک پر منسلک ہو گی جس سے علاقہ مکینوں کو آمد ورفت میں درپیش مشکلات کا ازالہ ہو گا۔ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری نے مزید بتایا کہ بہاول پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایک اور ترقیاتی سکیم کی منظوری بھی ہو چکی ہے جس کے تحت ایک سڑک غلہ منڈی براستہ شاہدرہ پارک، ہیوی انڈسٹریل ایریا سے گلبرگ روڈ پر منسلک ہو گی جس سے غلہ منڈی تک زرعی اجناس کی فراہمی میں بھی آسانی پیداہو گی۔ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ  بہاو ل پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی خدمات قابل تحسین ہیں کہ انہوں نے نہایت کم وقت میں اعلیٰ معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کا 40فیصد کام مکمل کیا ہے اور اس منصوبے پر کام کرنے والے انجینئرز اور بہاول پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران مبارکباد کے مستحق ہیں۔

road-construction-project-Samiullah-Chaudhry-2
road-construction-project-Samiullah-Chaudhry-3

مزید پڑھیں