سیف رورل ہیلتھ پروجیکٹ ٹیم کا کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کا دورہ

capital university of science and technology visit

سیف رورل ہیلتھ پروجیکٹ ٹیم نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی سربراہی میں کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیف رورل ہیلتھ پروجیکٹ کی کارکردگی سے متعلق تبادلہ کیا گیا۔ سیف رورل پرجیکٹ یورپی یونین کی جانب سے دیا گیا منصوبہ ہے جس کے تحت دیہی علاقوں میں ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے ذریعے ہیلتھ سسٹم کی کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت دیہی علاقوں میں سمارٹ ہیلتھ سسٹم متعار ف کروایا جائے گاتاکہ لوگوں کو صحت کی سہولیات دستیاب ہوں۔ اس موقع پر ایک تعریفی سیمینار بھی منعقد کیا گیا۔ وائس چانسلر کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر منصور احمد، ڈاکٹر محمد عبدلقدیر، ڈین فیکلٹی آف کیمپوٹنگ، ڈاکٹر عامر اقبال بھٹی ڈین اوریک، ڈاکٹر عامر قیوم اور ڈاکٹر نیئر مسود موجود تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی واہ پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد بھی موجود تھے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے کوارڈینیٹر سیف رورل ہیلتھ ڈاکٹر دوست محمد، ڈاکٹر نازیہ سحر، ڈاکٹر عارف محمود، ڈاکٹر محمد سلیمان اور مصطفی حمید نے سیمینار میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں