دارالامان بہاول پور کے زیر اہتمام آگاہی مہم براے خواتین

Awareness campaign for women organized by Darulaman Bahawalpur

بہاول پور: 13/دسمبر: دارالامان بہاول پور کے زیر اہتمام خواتین کی آگاہی کے لیے 16 روزہ مہم خواتین پر تشدد کے خلاف شروع کی گئی جس میں رہائشی خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 16روزہ مہم میں خواتین کے لیے مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں جن میں مقابلہ کوکنگ، مہندی اور دوڑ کا مقابلہ وغیرہ کروایا گیا۔ اس آگاہی پروگرام کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا انعقاد لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے تعاون سے کیا گیا جس کی مہمان خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال بہاول پور ڈویژن مسز سحر صدیقہ، صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن امیر عجم ملک اور لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کوآرڈی نیٹر عمران جاوید تھے۔ تقریب میں سپرنٹنڈنٹ دارالامان فریال امین نے ادارہ کے بارے بریفنگ دی۔ اس کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال بہاول پور محمدعذیرنے ہیومن رائٹس کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ادارہ کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی سطح پر قائم کمیٹی فعال انداز میں کام کررہی ہے۔ لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کوآرڈی نیٹر عمران جاوید نے ہیومن رائٹس کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت الما ل بہاول پور مسز سحر صدیقہ نے ادارہ میں مقیم بچوں اور خواتین میں انعامات تقسیم کیے۔

مزید پڑھیں