اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد کے زیرقیادت اوچ شریف میں بغیر نقشہ و منظوری تعمیر ہونے والی تیس سے زائد دکانیں اور پلازے پلازے سربمہر

AC Faisal Ahmed seals thirty shops and plazas in town Uchsharif due to the contruction of these buildings without approval.

غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مذکورہ آپریشن کے نتیجے میں گزشتہ چار روز کے دوران سات لاکھ روپے خزانے میں جمع کرائے گئے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ


اوچ شریف(کرائم رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ فیصل احمد کے زیرقیادت میونسپل کمیٹی اوچ شریف کے عملے کا شہر میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف آپریشن،بغیر نقشہ و منظوری تعمیر ہونے والی تیس سے زائد دکانیں اور پلازے سربمہر،کئی مالکان کو نقشہ فیس جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ مسٹر فیصل احمد کے زیر قیادت میونسپل کمیٹی اوچ شریف کے عملے نے عباسیہ روڈ، شمس محل روڈ، شمس کالونی، للو والی پل اور شہر کے دیگر گنجان آباد علاقوں میں بغیر نقشہ و منظوری تعمیرشدہ غیرقانونی کمرشل دکانات اور پلازوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تیس سے زائددکانیں اور پلازے سیل کر دیے،ان کارروائیوں کے موقع پر سینئر میونسپل آفیسر قاضی محمد نعیم، سینئر سب انجینئر عمران حسین گشکوری اور انفورسمنٹ انسپکٹر جام سجاد ابراہیم جھلن سمیت میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ اور پولیس کا عملہ بھی اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تھا۔ اس موقع پر میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ مسٹر فیصل احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر تحصیل بھر میں غیر قانونی تعمیرات کا اسپیشل آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے، بغیر نقشہ و منظوری تمام غیر قانونی تعمیرات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ شہر میں ایسی تعمیرات کے حامل مالکان کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مذکورہ آپریشن کے نتیجے میں گزشتہ چار روز کے دوران سات لاکھ روپے خزانے میں جمع کرائے گئے۔

مزید پڑھیں