بچوں کی انسداد پولیو ویکسین مہم کا آغاز

anti-polio vaccine campaign
اوچ شریف : ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر انس شاہ ، ملک عابد حسین کے ہمراہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو اپنے ہاتھ سے انسداد پولیو کے قطرے پلاتے ہوئے

اوچ شریف (نامہ نگار) ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد انس شاہ نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلا کر اوچشریف شہر و گردونواح سمیت تحصیل بھر میں مہم کا آغاز کر دیا ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر انس شاہ نے ملک عابد حسین کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ تحصیل بھر میں 190509بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ تحصیل بھر میں 4 روزہ پولیو مہم 13دسمبر سے شرو ع ہے 36 یوسی میں 5 سال سے کم عمر کے190509بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ 1489 پولیو ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں تحصیل بھر میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوران 100فیصد ہدف پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے مہم بہت اہمیت کی حامل ہے پولیو کے خاتمے کے لئے گھر گھر جا کر قطرے پلانے والے ورکرز قومی ہیرو ہیں جن کی حفاظت کے لئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ان کا مذید کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیو فری بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لئے ہر فرد اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

مزید پڑھیں