انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا اجلاس

anti-polio campaign meeting

بہاول پور 15/دسمبر: ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے گزشتہ شب دفتر کے کمیٹی روم میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں پولیو ٹیموں کی کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرمحکمہ صحت کے افسران، ڈبلیو ایچ او، اور یونیسیف کے نمائندگان موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور  پلائے جائیں۔ اس اہم  ذمہ داری کی ادائیگی میں سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے لیے فیلڈ میں مانیٹرنگ کی جائے تاکہ اس مہم کے دوران ایک بچہ بھی بھی پولیو کی کی خوراک سے سے محروم نہ رہے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر خالد چنڑ نے بتایا کہ گزشتہ دو روز میں انسداد پولیو مہم کے موقع پر ضلع بھر میں میں تین  لاکھ 87 ہزار ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیمیں فیلڈ میں میں فعال طریقے سے خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں