قریش برادری سے وابستہ مختلف محکمہ جات میں افراد قریش برادری کی خدمت کریں ال پاکستان ایوان القریش کے مرکزی چیئرمین کا اظہار خیال
احمدپورشرقیہ(پریس ریلیز) کے پی کے سندھ اور پنجاب میں القریش برادری کو متحد کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مرکز ہمہ وقت حاضر ہے قوم کو متحد کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں پنجاب کے مختلف شہروں میں ایوان القریش برادری کے جملہ افراد کو تعلیم صحت اور دینی علوم کے مدارس سمیت ایمبرلینس جیسی سہولت فراہم کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ال پاکستان ایوان القریش کے مرکزی چیئرمین محمد ندیم قریشی نے مرکزی کمیٹی مشاورتی گروپ کہ نمائندہ افراد جس میں کمیٹی کے سربراہ ذاکر قریشی، فیصل قریشی، محمد ندیم قریشی، محمد عمران قریشی، محمد ابرار قریشی، ارشاد احمد قریشی، شاہ رخ قریشی، افتخار احمد قریشی، محمد اعجاز قریشی، حاجی عبدالرحمن قریشی، محمد جمیل قریشی، محمد اشرف قریشی، محمد اصف قریشی، محمد جبران قریشی، یاسر قریشی، سہیل قریشی، ارسلان قریشی جبکہ احمد پور جنوبی پنجاب سے محمد سلیم قریشی کنگ، محمد شاہد قریشی کمانڈو سمیت القریش کے دیگر افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا چیئرمین محمد ندیم قریشی نے کہا کہ قریش برادری سے وابستہ افراد مختلف محکمہ جات میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ قریش برادری کی خدمت کریں محمد ندیم قریشی نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں جس طریقے سے قریش برادری متحد ہے میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں احمد پور شرقیہ کے دفاتر سے جنوبی پنجاب میں مقیم القریش برادری کے لوگوں کو متحد کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کو ترجیح دی جائے گی انہوں نے کہا کہ بہت جلد احمد پور شرقیہ میں انکھوں کے اپریشن اور علاج کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جس سے القریش برادری کے علاوہ دیگر قوموں سے وابستہ افراد بھی مستفید ہو سکیں گے جس کی ذمہ داری محمد سلیم قریشی کنگ اور محمد شاہد قریشی کمانڈو کو سونپی جائے گی