Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد کا دیہی مرکز صحت مبارک پور کا اچانک دورہ ہیٹ سٹروک کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ

AC Faisal Ahmed visits Rural Health Centre Mubarakpur
Advertisements

ایوننگ شفٹ کے تمام عملہ کی حاضری چیک کی ڈیوٹی پر موجود میڈیکل افیسر ڈاکٹر حسن بشیر کے ہمراہ ایمرجنسی روم جنرل وارڈ کا معائنہ کیا


مبارک پور(   نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر  احمد پور شرقیہ فیصل احمد کا دیہی مرکز صحت مبارک پور کا اچانک دورہ ہیٹ سٹروک کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا۔ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد نے دیہی مرکز صحت مبارک پور کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ایوننگ  شفٹ کے تمام عملہ کی حاضری چیک کی  ڈیوٹی پر موجود میڈیکل افیسر ڈاکٹر حسن بشیر کے ہمراہ ایمرجنسی روم جنرل وارڈ کا معائنہ کیا اور ہیٹس سٹروک سے متاثر مریضوں کی سہولیات کے لئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں بروقت مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد نے  نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اب موجودہ صورتحال ہیٹ سٹروک کے پیش نظر انتظامات کر رہے ہیں جس میں ہسپتالوں میں ادویات کی سہولیات،  شہر کے مین چوک اور بس اسٹینڈز پرصاف ٹھنڈے پانی کے انتظامات بھی کر رہے ہیں۔  انہوں نے مزید عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ  غیر ضروری کاموں کے لیے  تیز دھوپ کے وقت باہرنکلنے سے گریز کریں، ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں اور سر کو ڈھانپ کے رکھیں۔ 

Advertisements