اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

World News Day 2024 Banner

اچھا سپورٹس مین شہر کی پہچان ہوتا ہے ۔ جس شہر کے گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں تحصیلدار محمد الیاس قریشی

Tehsildar Muhammad Ilyas Qureshi

شہر احمد پور شرقیہ میں سپورٹس کے نامور کھلاڑی ہیں میرا بھر پور تعاون آپکے ساتھ ہو گا پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے رجسٹریشن تقریب تقسیم سرٹیفیکیٹ میں اظہار خیال


احمد پور شرقیه (نامہ نگار ) اچھا سپورٹس مین شہر کی پہچان ہوتا ہے ۔ جس شہر کے گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار تحصیلدار محمد الیاس قریشی نے پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ تقسیم انعامات کرتے ہوئے کیا  تحصیل سپورٹس آفسیر رئیس عرفان انور نے گذشتہ روز Ae آفس احمد پور شرقیہ میں تقریب تقسیم سرٹیفیکیٹ کرائی ۔پنجاب سپورٹس بورڈ کی لسٹ  کے مطابق شہر احد پور شرقیہ کے سولہ(16) سپورٹس کلبوں کو اوچشریف کے تین کلبوں کو اور چنی گوٹھ کے ایک کلب کو رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ دیں ا۔ مسلم ها کی کلب احمد پور شرقیہ ، مار لوڈ کرائے کلب،  شو توکان کراٹے کلب، مسلم بسکٹ کلب ،  شاہین بسکٹ بال کلب ،گلشن کرکٹ کلب ، جیوے پاکستان کرکٹ، بنی فرینڈز کرکٹ کلب ، مسلم کرکٹ کلب،  السیدبیڈ منٹن کلب، بلوچ بیڈ منٹن کلب ، فاران بیڈ منٹن کلب ، احمد پورسٹار ز بیڈ منٹن کلب ، ایگل والی بال کلب، رائزنگ سٹارجمناسٹک کلب ،  سرسید ٹیبل ٹین کلب اور اوچشریف کے الخیر کرکٹ  کلب اور چشریف بیڈ منٹن کلب ،نائچ والی بال کلب ،  ایگل والی بال کلب چنی گوٹھ ،ان تمام کلبوں  کے عہدیداران لالہ اسلم قریشی ممبرڈ سٹرکٹ سپورٹس کمیٹی نے مہمان خصوصی تحصیلیدار محمد الیاس قریشی اور تحصیل سپورٹس آفسیر رئیس عرفان انور کے ہمراہ کھلاڑیوں محمد اسحاق گجر ، شوکت علی گھلو ، قمر حفیظ چوہدری – احمد قریشی – میاں فہیم یونس، چو ہدری عامر – نعیم باری اور اوچشریف و چنی گوٹھ کو رجسٹریشن سرٹفکیٹ دیں ۔لالہ اسلم قریشی نے مہمان خصوصی کو بتایا کہ تحصیل احمد پور شرقیہ میں سپورٹس کے نوجوان ٹیلنٹ کی کمی نہیں یہاں وسائل کی کمی ہے ۔ احمد پور شرقیہ کے مختلف گیموں میں کھلاڑیوں نے ڈسٹرکٹ ۔ ڈویثرن – صوبہ پنجاب بلکہ نیشنل سطح اور انٹر نیشنل سطح پر نام روشن کیا ہے ۔ مہمان خصوصی نے سپورٹس کے تمام عہدیدران  کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ شہر احمد پور شرقیہ میں سپورٹس کے نامور کھلاڑی ہیں  میرا بھر پور تعاون آپکے ساتھ ہو گا آخر میں تحصیل سپورٹس آفسیر رئیس عرفان انور نے مہمان خصوصی اور کلب کے عہدیدار ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا کہ میں سپورٹس کے فروغ کیلئے اپنے ادارےکی طرف سے مکمل تعاون کر کے سپورٹس کو فروغ دیکر اپنا حق ادا کروں گا ۔

مزید پڑھیں