دو نوں خاندانوں کی شخصیات نے بزرگان دین کی بر صغیر پاک و ہند میں تاریخی دینی خدمات کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی ولی عہد دربار مخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری
گھوٹکی : سردار علی نواز خان مہر المعروف راجہ خان مہر ممبر صوبائی اسمبلی سندھ کی خصوصی دعوت پر سجادہ نشین دربار جلالیہ عالیہ اوچشریف مخدوم سید زمرد حسین بخاری اپنے ولی عہد دربار عالیہ جلالیہ مخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری اور صاحبزادگان، مخدومزادہ سید حسین زمرد بخاری اور مخدومزادہ سید شہباز زمرد بخاری کے ہمراہ مہر صاحب کی آبائی قیام گاہ خان گڑھ شریف گئے ۔ سردار علی نواز خان مہر نےاز خود سجادہ نشین اور انکے صاحبزادوں کا انتہائی گرم جوشی سے استقبال کیا – اس ملاقات میں سردار علی نواز خان مہر اور سجّادہ نشین اوچشریف مخدوم سید زمرد حسین بخاری ،ولیعہد دربار مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری اور دو نوں خاندانوں کی دیگر شخصیات نے بزرگان دین کی بر صغیر پاک و ہند میں تاریخی دینی خدمات کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی- سردار علی نواز خان مہر نے مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور انکے صاحبزادگان کے لیے پرتکلف طعام کا اہتمام کیا- روانگی سے قبل سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے سردار علی نواز خان مہر المعروف راجہ خان مہر کے بڑے بھائی سردار علی گوہر خان اور ان کی والدہ اور انکے بیٹوں سمیت تمام خاندان کے لیے خصوصی دعا مانگی جبکہ سردار علی نواز خان مہر نے پاکستان اور پاک فوج کے لیے بھی دعا کرائی
گھوٹکی سجادہ نشین اوچشریف مخدوم سید زمرد حسین بخاری اپنے میزبان سردار علی نواز خان مہر کی اقامت گاہ سے روانگی سے قبل مملکت خداداد پاکستان مہر خاندان اور مسلح افواج کے لیے خصوصی دعا کراتے ہوئے