ڈیرہ حسن عسکری شیخ سے طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں سینکڑوں کاروں پر مشتمل ریلی کاغذات جمع کرانے کے لیے روانہ ہوئی کلاب اور ہیڈراجکاں میں گل پاشی کی گئی اور دو بچھڑوں کا صدقہ دیا گی
طارق بشیر چیمہ کے صاحبزادے ولید اد چیمہ این اے 165 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے جبکہ پی پی 248 سےحسن عسکری شیخ اور پی پی 249 سے طارق بشیر چیمہ صوبائی امیدوار ہوں گے
چنی گوٹھ (نامہ نگار)الیکشن 8 فروری 2024 کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے سینکڑوں کاروں پر مشتمل ایک ریلی مسلم لیگ ق کے مرکزی جنرل سیکریٹری چوہدری طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں چوہدری ولی داد چیمہ اور حسن عسکری شیخ، یاسر سلیم شیخ ، مہر محمد صدیق سمیت سینکڑوں افراد پر مشتمل ریلی ڈیرہ حسن عسکری شیخ چنی گوٹھ سے روانہ ہوئی ریلی جب کلاب پہنچی تو چوہدری طارق بشیر چیمہ اور دیگر رہنماؤں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور دو بچھڑوں کا صدقہ دیا گیا ، ریلی وہاں سے روانہ ہو کر شاہی والا پہنچی تو وہاں پر بھی گل پاشی کی گئی ریلی پر پل کنڈے والا پر بھی گل پاشی کی گئی ، وہاں سے ریلی کا ہیڈ راجکاں پہنچنے پر بھی بھرپور استقبال کیا گیا اور گل پاشی کی گئی ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے ،اسی طرح ٹیل والا اور یزمان سمیت جگہ جگہ پر بھرپور پذیرائی ملی ، جگہ جگہ گل پاشی کی گئی ، مسلم لیگ ق کے امیدوار ولی داد چیمہ نے این اے 165 ، چوہدری طارق بشیر چیمہ نے پی پی 247 اور حسن عسکری شیخ نے پی پی 248 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، اس موقع پر چوہدری طارق بشیر چیمہ نے میڈیا سے گفتگو بھی کی