دونوں چچا زاد بھائی ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے ون آن ون ملاقات میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں بھی دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی
ڈیرہ نواب صاحب( نامہ نگار )امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی گزشتہ صبح اپنے چچا زاد بھائی صاحبزادہ محمد گزین عباسی کی اقامت گاہ پر گزشتہ جہاں انہوں نے میاں غزین عباسی کی خیریت دریافت کی- دونوں بھائی ایک دوسرے سے گرم جوشی سےبغل گیر ہوئے- بعد ازاں پرنس بہاول عباس خان عباسی اور صاحبزادہ محمد گزین عباسی کے مابین ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے عام انتخابات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا -یاد رہے کہ پرنس بہاول عباسی اور صاحبزادہ محمد گرین عباسی دونوں تحریک انصاف میں شامل تھے مگر اب دونوں نے نو مئی کے واقعات کے بعد اپنی را ہیں جدا کر لی ہیں