Contact Us

اسلامیہ یونیورسٹی میں سابق پرنسپل ایس ای کالج بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی کی کتاب “قومی جدو جہد میں 100نمایاں شخصیات” کی تقریب رونمائی

book ceremony of Hamed raza saddique

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں معروف ماہر تعلیم، محقق اور دانشور سابق پرنسپل ایس ای کالج بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی کی کتاب قومی جدو جہد میں 100نمایاں شخصیات کی تقریب رونمائی ہوئی۔ اپنے صدارتی خطبے میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہاکہ پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی کی کتاب قیام پاکستان کے ان عظیم رہنماؤں اور تحریک پاکستان میں شریک تمام محسنوں کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے جن کے کردار اور کوششوں سے ہماری نئی نسل کو آگاہ ہونا ضروری ہے تاکہ نئی نسل استحکام پاکستان کے سلسلے میں ان گرانقدر شخصیات کے کردار اور نظریات سے استفادہ کر سکیں۔ معروف دانشور اور سیاسی و سماجی شخصیت سید تابش الوری نے ڈاکٹر حمید رضا صدیقی کو نظریہ پاکستان کا محافظ اور سپاہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نظریہ پاکستان کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اس دار میں جہاں لوگ صرف منتخب معلومات حاصل کرنے کے لیے کیمپوٹر کا سہارا لیتے ہیں اور سیاق و سباق سے آشنا نہیں ایسے میں یہ کتاب تمام تاریخی معلومات اور حقائق کے حسن سے آراستہ ہے اور محققیق کو ایسی شخصیات سے آشنائی فراہم کرتی ہیں جس کا ذکر بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔ ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو نے کہاکہ کتاب میں 100نمایاں شخصیات کے حوالے سے مقالات لکھے گئے ہیں۔ قیام پاکستان اور تحریک پاکستان میں شامل ایک قافلہ موجود ہے ابھی مزید کئی لوگوں کے حوالے سے تحاریر لکھی جانی چاہیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ مزید کئی شخصیات ایسی ہیں جن کے بارے میں ہماری نئی نسل کو آگاہ ہونا ضروری ہے۔ ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس کتاب کی اشاعت سے انہیں کئی ایسی شخصیات کی زندگی کی تفصیلات ہیں جن کا نام تو سنا تھا مگر ان کی تفصیل ابھی تک لوگوں کے احاطہ علم میں نہیں تھی۔ معروف کالمسٹ پروفیسر ڈاکٹر نسیم شاہد نے کتاب کو تاریخ پاکستان کے حوالے سے ایک سرعامہ قرار دیا۔ تقریب سے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی، اسسٹنٹ پروفیسر صفدر حسین ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس اور سابق صدر بہاولپور پریس کلب نصیر احمد ناصر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب رونمائی کی نظامت آغا صدف مہدی نے کی۔

Group photo of book ceremony of Hamed raza saddique

مزید پڑھیں