اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا محکمہ سیاحت کے ہیڈ آفس اچانک چھاپہ، سیکرٹری سمیت افسر اور عملہ غیر حاضر، وزیراعلیٰ شدید برہم

Usman Bazdar sudden raid on Tourism Department

وزیراعلیٰ کا سیکرٹری سیاحت کو فوری طور پر او ایس ڈی بنانے اور غیر حاضر افسروں و عملے کو معطل کرنے کا حکم

تاخیر سے دفتر آنا سرکاری فرائض میں غفلت، وقت پر دفتر نہ آنیوالے افسروں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں:عثمان بزدار

 ہر محکمے کا اچانک دورہ کروں گا، محکموں کی کارکردگی اور افسروں کی حاضری کو ساتھ مانیٹر کیا جائے گا، افسران اپنا قبلہ درست کر لیں

لاہور7دسمبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج صبح محکمہ سیاحت کے ہیڈ آفس اچانک چھاپہ مارا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار بغیر پروٹوکول ساڑھے دس بجے محکمہ سیاحت کے آفس پہنچے۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ بھی ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسروں اور عملے کی حاضری چیک کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیکرٹری سیاحت اور دیگر افسروں و عملے کی دفتر سے غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیکرٹری سیاحت کو فوری طور پر او ایس ڈی بنانے کا حکم دیا جبکہ غیر حاضر دیگر افسروں اور عملے کو معطل کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مقررہ وقت پر دفتر حاضر نہ ہونے والے افسروں اور عملے کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔تاخیر سے دفتر آنا سرکاری فرائض میں غفلت ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر حاضر افسروں اور عملے کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ دفاتر میں وقت کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر محکمے کا اچانک دورہ کروں گا۔ محکموں کی کارکردگی اور افسروں کی حاضری کو تسلسل کے ساتھ مانیٹر کیا جائے گا۔ وقت پر دفتر حاضر نہ ہونے والے افسروں اور عملے کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری افسران اور عملہ اپنا قبلہ درست کر لیں۔ محکمہ سیاحت کے افسروں اور عملے کے خالی دفاتر دیکھ کر سخت مایوسی ہوئی اور یہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Usman Bazdar sudden raid on Tourism Department 2

مزید پڑھیں