جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ، دو جوان شہید

security forces

پاک فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر)  کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک عمر علی خان اور سپاہی محمد سراج الدین شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے
ور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں