تحریک انصاف کی میاں گزین خان عباسی سمیت 12 اراکین پر مشتمل پنجاب پارلیمنٹری ایڈوائزری کونسل تشکیل

gazain abbasi new

پی ٹی آئی کے 12 اراکین پنجاب اسمبلی پر مشتمل کمیٹی کے کنوینئر سبطین خان ہوں گے۔چیئرمین عمران خان کی منظوری سے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

لاہور(پ۔ر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے سابق صوبائی وزیر سبطین خان کی کنوینئر شپ میں پنجاب اسمبلی کے رکن صاحبزادہ گزین خان عباسی سمیت کل 12 اراکین پر مشتمل پنجاب پارلیمنٹری ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی۔نو تشکیل شدہ پنجاب پارلیمنٹری ایڈوائزری کونسل تحریک انصاف کی مرکزی وصوبائی قیادت کو پنجاب کے سیاسی معاملات اور پنجاب اسمبلی کے حوالے سے اپنی ایڈوائس اور سفارشات دے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل سیکرٹریٹ سے جاری کیے گئے پریس ریلیز کے مطابق پنجاب پارلیمنٹری ایڈوائزر کونسل میں سبطین خان(کنوینئر) جب کہ احمد خان،انصار مجید، حسنین دریشک،مراد راس،میاں اسلم اقبال،مامون تارڑ،میاں محمودالرشید،راجہ رشید حفیظ، سید عباس علی شاہ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں گزین خان عباسی کو بطور اراکین شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں