Advertisements

پی ٹی آئی کا حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ ختم کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

Hamza Shehbaz
Advertisements

پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وززیراعظم عمران خان کے زیر صدارت زمان پارک میں مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں فواد چودھری، مونس الہٰی، سبطین خان، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری، ڈاکٹر مراد راس سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کے خلاف آئینی آپشنز کا گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Advertisements

عمران خان کے زیر صدات اجلاس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت منحرف ارکان کے ووٹ شمار نہ ہونے سے حمزہ شہباز کے پاس صرف 172 ووٹ رہ گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کو 173 ارکان کی حمایت حاصل ہے

اجلاس میں تین آپشنز زیر غور آئے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی حکومت ختم ہو چکی، جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔

ادھر تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی اور سپریم کور ٹ کے فیصلے کے بعد آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی، ملاقات میں آئندہ آئینی اور قانونی آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی متحرک ہو گئے، پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضٰی، سید علی حیدر گیلانی اور مخدوم عثمان احمد محمود نے ملاقات کی جبکہ قمر زمان کائر ہ بھی حمزہ شہباز سے ملے۔

ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔