وزیراعظم شہباز شریف تین بڑی اتحادی جماعتوں کے قائدین سے آج ملاقاتیں کریں گے

Shehbaz sharif

 وزیراعظم شہبا ز شریف آج وزیراعظم ہاوس میں تین بڑی اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم کی ایم کیو ایم کے سینئر رہنما خالد مقبول صدیقی سے دن 12 بج کر .30 منٹ پر ہوگی جبکہ جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے شام ساڑھے چار بجے اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے شام 6 بج کر 15 منٹ پر ملاقات ہوگی۔

وزیراعظم تینوں بڑی جماعتوں کے قائدین کو دورہ لندن پر اعتماد میں لیں گے اور موجودہ سیاسی و ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے، تینوں بڑی اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف حکومت کے مستقبل کا فیصلہ منگل کو کریں گے۔

وزیراعظم نے تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین کا مشاورتی اجلاس منگل کی شام اسلام آباد میں طلب کررکھا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں ملک کی موجودہ معاشی صورت حال، آئی ایم ایف سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لے کر اتحادیوں کی حمایت و تائید سے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا

مزید پڑھیں