Advertisements

عمران خان پرویز الٰہی ملاقات، عوامی تحریک کے لیے بھرپور تیاریاں کرنے پر اتفاق

Pervaiz Elahi & Rasakh Elehi meeting with Imran Khan 8th May 2023
Advertisements

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان زمان پارک میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چودھری راسخ الٰہی بھی موجود تھے، ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف کے اعلان کردہ جلسوں اور عوامی تحریک کے لیے بھرپور تیاریاں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Advertisements

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف کی سیاسی حکمتِ عملی سمیت اہم امور پر تفصیلی اظہار خیال کیا گیا، چودھری پرویز الہٰی اور ان کے اہلِ خانہ اور ساتھیوں کیخلاف جاری غیرقانونی انتقامی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی نے 90 روز کی آئینی مدت گزر جانے کے باوجود پنجاب میں نگران حکومت کے وجود اور فسطائیت کی شدید مذمت کی۔

ملاقات میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور چیف جسٹس سمیت معزز عدلیہ سے بھرپور اظہارِ یکجہتی پر اتفاق کیا گیا۔