اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اے پی ایس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو قوم کا سلام: عثمان بزدار

Usman Bazdar

 اے پی ایس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو قوم کا سلام،شہدائے اے پی ایس نے قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا:عثمان بزدار

قوم آرمی پبلک سکول کے بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی،وزیراعلیٰ کا اے پی ایس کے شہداء کی برسی پر پیغام

لاہور16دسمبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اے پی ایس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔شہدائے اے پی ایس نے پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا۔16دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتارہے گا اورقوم آرمی پبلک سکول کے بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بچو ں نے اپنے قیمتی لہو سے محفوظ اورپرامن پاکستان کی بنیاد رکھی۔ محفوظ اور پر امن پاکستان کی بنیادوں میں بچوں کا خون شامل ہے۔ننھے پھولوں نے عظیم مقصد کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اورعزم دیا۔شہید بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے اے پی ایس کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔پوری قوم آج آرمی پبلک سکول پشاورکے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔ شہداء اے پی ایس کی عظیم قربانیوں کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن رد الفساد کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں