Advertisements

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس، محکمہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

health department projects
Advertisements

ہیلتھ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں تاخیر قابل برداشت نہیں، عوام کی سہولت کے پیش نظر منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے:عثمان بزدار

سروسز ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کی تعمیر و توسیع ہوگی، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

Advertisements

ضلعی ہسپتالوں میں کارڈیک وارڈ بننے سے بڑے ہسپتالوں میں رش کم ہوگا۔ بلوچستان کے علاقے رکھنی میں جدید سہولیات سے مزین ہسپتال بنائیں گے

لاہور 15 دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں تاخیر قابل برداشت نہیں۔عوام کی سہولت کے پیش نظر اضلاع کے ہسپتالوں اور مراکز صحت کے زیر تکمیل منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جناح ہسپتال اور نئے جنرل ہسپتال میں ایمرجنسی بلاک وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سروسز ہسپتال میں مریضوں کے رش کے پیش نظر ایمرجنسی بلاک کی تعمیر و توسیع کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دور دراز علاقوں کے ہسپتالوں اور مراکز صحت کے توسیعی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ضلعی ہسپتالوں میں کارڈیک وارڈ بننے سے بڑے ہسپتالوں میں رش کم ہوگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے رکھنی میں جدید سہولیات سے مزین ہسپتال بنائیں گے۔رکھنی کے سول ہسپتال میں گائنی اور ایمرجنسی علاج کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری سپیشلائزڈ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔