شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 3 مئی کو ہوگی مرکزی رویت ہلال کمیٹی‎‎

Eid-ul-Fitr will be on May 3

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے آج عید کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق  پاکستان میں شوال 1443 کا چاند کہیں نظر نہیں آیا، پہلی شوال اور عید الفطر 3 مئی 2022 بروز منگل ہوگی اور اس سال رمضان المبارک کے 30 دن مکمل ہوں گے۔
 عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخیبر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد کی کوہسار عمارت میں ہوا جبکہ کوئٹہ، پشاور، لاہور اور کراچی سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور جبکہ تکنیکی معاونت کے لیے محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک ہوئے۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا  تھا کہ پاکستان میں کسی بھی جگہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، کل 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے اکثر مقامات پر مطلع صاف تھا، کچھ مقامات پر ابر آلود بھی رہا، اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر 3 مئی کو ہوگی۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے چاند نظر آنے کے کم امکانات کی پیش گوئی کی تھی۔

مزید پڑھیں