صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات،صدر مملکت کی پنجاب کے فلاحی منصوبوں کی تعریف
لاہور 14 دسمبر:-صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی،جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا-دونوں رہنماؤں نے پنجاب میں جاری فلاحی و ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی – صدر مملکت نے پنجاب کے فلاحی منصوبوں کی تعریف کی- وزیراعلیٰ نے صدر مملکت کو ڈینگی کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا-صدر مملکت نے پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔