مرکزی چیئرمین جے آئی کسان پاکستان جام حضور بخش لاڑ بہاولپور سے علی الصبح گرفتار

Advertisements
جے آئ کسان کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ملک غلام مصطفیٰ چنڑ، تحصیل صدر فیاض خان بلوچ اور جنرل سیکرٹری جے آئ احمد پور شرقیہ مہر محمد اکرم بھی نامعلوم مقام پر نظر بند
چنی گوٹھ+ بہاولپور (نامہ نگار)مرکزی چیئرمین جے آئی کسان پاکستان جام حضور بخش لاڑکو بہاولپور سے علی الصبح گرفتار کرلیا گیا ۔ڈبل ڈور ڈالے میں ان کے گھر کے باہر سے پکڑا گیا ہے
Advertisements
جام حضور بخش لاڑ لاہور میں کسان بورڈ کے دھرنے میں شامل ہونے کےلئے روانہ ہورہے تھے، اسی اثناء میں جے آئ کسان کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ملک غلام مصطفیٰ چنڑ، تحصیل صدر احمد پور شرقیہ فیاض خان بلوچ اور جنرل سیکرٹری جے آئ احمد پور شرقیہ مہر محمد اکرم کو حراست میں لے کر چاروں رہنماؤں کو نامعلوم مقام پر نظر بند کر دیا گیا ہے ۔