Advertisements

بلاول اور بلوچستان کے نوجوان کل کا فیوچر ہیں : آصف علی زرداری

Asif Zadardi addressses PPP workers convention in Turbat
Advertisements

تربت:  پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان کو پہلے سے 10 گنا بہتر بنائیں گے

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میری شادی کی سالگرہ ہے، ہم بلوچستان کے غم کو سمجھتے ہیں، افغانوں کی چالیس سال مہمان نوازی کی، افغانستان آج بھی ہمارا بھائی نہیں بن رہا۔

Advertisements

آصف زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو کہا گیا پرچی لکھ کر دے دو معافی مل جائے گی، بھٹو نے پرچی نہیں لکھ کردی اور شہید ہوگیا، دنیا کے انٹیلی جنس اداروں نے بی بی کو پاکستان جانے سے روکا تھا، محترمہ شہید خطرے کے باوجود پاکستان آئیں۔

سابق صدر نے کہا کہ ہم نے شہیدوں کا بیڑہ اٹھایا ہے، میں چودہ سال جیل میں رہا ہوں، جیل میں ایک دن میں تین، تین کتابیں پڑھتا تھا، تاریخ ہمیشہ اپنے آپ کو دہراتی ہے، پہلے بھی کہہ چکا ہوں بلوچستان پاکستان کا دل ہے، بلوچستان کوایسا بناؤں گا پہلے سے 10 گنا بہترہوگا۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی بلوچستان کو پراجیکٹ دیئے لیکن پراجیکٹ بارے فالواپ نہیں رکھا، اس دفعہ بلوچستان کے پراجیکٹس پر نظررکھوں گا، بلوچستان کی زمین ایسی ہے اگر کوئی ہاتھ ڈالے تو سونا نکل سکتا ہے، سب کچھ مار دھاڑ سے نہیں بھائی چارے سے بنے گا۔

سابق صدر نے کہا کہ اسرائیل ماردھاڑ کر رہا ہے کبھی خوش نہیں رہے گا، قومیں امن سے ترقی کرتی ہیں، تاجکستان سے پانی لاکر بلوچستان کو دوں گا، بلوچستان کی سرزمین سے پوری دنیا میں ایکسپورٹ کرسکتا ہوں، ہم ایسی جگہ سے پانی لائیں گے کوئی روک بھی نہیں سکے گا، ہم نے چین کے ساتھ مل کرچلنا ہے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ اپنے دورمیں پندرہ دفعہ چین کا دورہ کیا، 80 سال سے کسی کو گوادر نظرنہیں آیا، گوادر کے معاشی حالات بہتر اور نوجوانوں کو نوکریاں دینی ہیں، بلوچستان کے لوگ پیار چاہتے ہیں، دھرتی کہتی ہے میرے ساتھ پیار کرو میں تمہارے ساتھ پیار کروں گی۔

سابق صدر نے کہا کہ ہمیں بلوچستان کی تاریخ کا پتہ ہے، اگر صوبوں کو حقوق دینا میرا جرم ہے تو چوبیس سال مزید جیل کاٹ لوں گا، پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کے لئے اقتدار میں آتی ہے، سیاست میری مجبوری ہے شہیدوں کا مجھ پر قرض ہے، بلوچستان کے ساتھ مل کر ہم پاکستان کو بنائیں گے۔

آصف زرداری نے کہا کہ پہلے بلوچستان باقی صوبے بعد میں، چاہتا ہوں بھٹکے ہوئے بلوچ نوجوان واپس آئیں ان کی خدمت کریں گے، بلاول اور بلوچستان کے نوجوان ہیں کل کا فیوچر، ہر ڈویژن میں یونیورسٹی بنائیں گے، بلوچستان میرا ساتھ دے باقی میں ان سب کو سنبھال سکتا ہوں، پاورمیں آئیں گے تو سب سے پہلے بلوچستان کو بنائیں گے۔