باجوڑ میں خودکش دھماکا، 2 افراد جاں بحق6 زخمی

Advertisements
باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے کمرسر میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ، 6 زخمی ، جبکہ ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
Advertisements
وزیراعلیٰ کے پی اے محمود خان نےدھماکےمیں جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے 5 ، 5 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے 2، 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔