سندھ ہائیکورٹ میں صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر

Police arrests an accused involved in the muder of Sindhi journalist Nasrullah Gadani

جوڈیشل انکوائری کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ، محکمہ داخلہ،آئی جی سندھ پولیس و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

صحافی نصر اللہ گڈانی کا قتل مقامی وڈیروں کی جانب سے کھلی دہشت گردی ہے۔نصر اللہ گڈانی پر حملے کا مقدمہ سات روز بعد درج کیا گیا تاکہ کیس کو خراب کیا جا سکے


کراچی:(  مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔  صحافی نصر اللہ گڈانی کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ، محکمہ داخلہ،آئی جی سندھ پولیس و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔  درخواست گزار ماجد گبول ایڈووکیٹ و دیگرکی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 21 مئی کو میرپور ماتھیلو میں صحافی نصر اللہ گڈانی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی تھی۔  درخواست میں کہا گیا ہے کہ علاقے کے لوگ صحافی نصر اللہ گڈانی کو بچانے آئے تو ملزمان نے ہوائی فائرنگ کرکے انہیں بھگا دیا تھا، صحافی نصر اللہ گڈانی کا قتل مقامی وڈیروں کی جانب سے کھلی دہشت گردی ہے۔نصر اللہ گڈانی پر حملے کا مقدمہ سات روز بعد درج کیا گیا تاکہ کیس کو خراب کیا جا سکے۔  درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت سے استدعا ہے  نصر اللہ گڈانی قتل کی تحقیقات کیلئے سندھ حکومت کو ہائیکورٹ جج پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا جائے۔جوڈیشل کمیشن میں پولیس کے ایماندار اور ماہر افسرا ن کو بھی شامل کیا جائے۔  ۔

مزید پڑھیں