ایمنڈ نے وفاقی حکومت کے پیکا ترمیمی بل اور پنجاب حکومت کے مجوزہ ہتک عزت بل کو مسترد کردیا
ہتک عزت اور فیک نیوز کے تدارک کے لیے قانون سازی کے مخالف نہیں تاہم قانون بنانے سے قبل اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ایمنڈ کا ا اعلامیہ
اجلاس میں آئندہ دو سال کے لیے عہدیداران کا انتخاب بھی کیا گیا۔۔ اظہرعباس صدر , ایاز خان سینئر نائب صدر اور طارق محمود ایمنڈ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے
کراچی (پریس ریلیز) ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے وفاقی حکومت کے پیکا ترمیمی بل اور پنجاب حکومت کے مجوزہ ہتک عزت بل کو مسترد کردیا۔۔ ایمنڈ نے عجلت میں منظور کیا گیا کوئی بھی قانون آزادی اظہار رائے کا گلہ گھونٹنے کے مترادف قرار دے دیا ایمنڈ کی سالانہ جنرل باڈی کے اجلاس میں الیکٹرانک میڈیا کو درپیش مسائل کا بھی جازہ لیا گیا۔۔ ایمنڈ نے جاری اعلامیہ میں کہا ہتک عزت اور فیک نیوز کے تدارک کے لیے قانون سازی کی مخالف نہیں تاہم قانون بنانے سے قبل نہ صرف اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے بلکہ یقینی بنایا جائے کہ ایسا کوئی قانون آزادی اظہار رائے کو متاثر نہ کرے۔۔ ایمنڈ کی جنرل باڈی کے اجلاس میں آئندہ دو سال کے لیے عہدیداران کا انتخاب بھی کیا گیا۔۔ اظہرعباس صدر اور طارق محمود ایمنڈ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔۔ ایاز خان سینئر نائب صدر جبکہ محمدد عثمان نائب صدر منتخب ہوئے۔۔ ریحان احمد اور میاں طاہر ایمنڈ کے جوائنٹ سیکریٹری جبکہ شہاب محمود فنانس سیکریٹری ہونگے