Contact Us

اسوہ حسنہ ﷺ پر عمل تمام مسائل کا واحد حل ہے: عمران خان

Imran Khan Seeratun Nabi

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسوہ حسنہ ﷺ پر عمل تمام مسائل کا واحد حل ہے، اپنی ذات کیلئے زندگی بسر کرنے والے کبھی بڑے آدمی نہیں بن سکتے، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے رول 

آف لا ضروری ہے۔

رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بچوں کو سکولوں میں سیرت النبی ﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے، انصاف کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، برطانیہ میں وزیر اعظم بھی قانون توڑنے کی جرت نہیں کر سکتا، برطانوی وزیر اعظم کو کورونا کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر ہٹا دیا گیا تھا، انصاف کی وجہ سے معاشرے میں خوشحالی آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں اسلامی تعلیمات پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، جن لوگوں نے خود کو بدلا وہ بہت آگے نکل چکے ہیں، ترقی کیلئے خوف کے بت کو توڑنا بہت ضروری ہے، ماں باپ کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ بچے وہ غلطیاں نہ کریں جو ہم نے کی تھیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اپنی قوم کو بتاتا ہوں میں نے اپنی زندگی سے کیا سبق سیکھے ہیں، میں نے اپنی زندگی سیرت النبی ﷺ سے کیسے بدلی، میں نے زندگی میں سب کچھ دیکھا ہے، 622 میں میرے نبیﷺ مدینہ ہجرت کرتے ہیں،632 ہجری میں وہ دنیا سے چلے جاتے ہیں، ہمارے نبیﷺ نے کس طرح ان لوگوں کو تبدیل کیا، کیسے وہ سب کے لیڈر بن گئے۔

 عمران خان نے کہا ہے کہ 26 سال کی سیاست میں جتنا گند میرے اوپر پھینکا گیا کہیں ایسی مثال نہیں ملتی، اللہ نے عزت و ذلت اپنے ہاتھ میں رکھی اگر ذلت لوگوں کے ہاتھ میں ہوتی تو میں ذلیل ہوچکا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خوشحالی انصاف کی وجہ سے آتی ہے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ اوپر

نہیں جاتا، رول آف لا انڈیکس میں سارے مسلم ممالک 20 فیصد سے کم ہیں

مزید پڑھیں