اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

World News Day 2024 Banner

مولانا محمد عاشق فرید مہروی کے بڑے بھائی رحیم بخش بھٹی کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی

Conducting Qur'an recitation

 احمدپورشرقیہ (  نامہ نگار )تحریک لبیک پاکستان ضلع بہاولپور کے نائب امیر مولانا محمد عاشق فرید مہروی کے بڑے بھائی رحیم بخش بھٹی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی جامعہ مدرسہ غوثیہ مہریہ محلہ اسلام پورہ احمدپورشرقیہ میں منعقد ہوئی۔ قرآن خوانی میں پیر سید نظام الدین شاہ بخاری آستانہ عالیہ مہر آباد شریف ضلع لودھراں، علامہ مفتی محمد محسن فیضی احمدپورشرقیہ، قاری محمد حسن فیضی، علامہ عبدالستار سعیدی، علامہ محمد طارق، قاری دُر محمد نقشبندی، مرتضیٰ احمد قریشی، تحصیل چیئرمین عشر زکوٰۃ کمیٹی محمد سلیم خان نیازی، جان محمد چوھان، مہر صلاح الدین، حاجی محمد یوسف کھوکھر، حاجی اشرف بلوچ کونسلر،ساجد خان بلوچ ایڈووکیٹ، محمد طارق لاشاری، حافظ رشید احمد، لالہ تاج محمد علوی، محمد سعید بلوچ، محمد عابد بھٹی، محمد عبداللہ آسی، محمد آصف بھٹی، حسین نواز خان جلوانہ سمیت عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ قرآن خوانی کے موقع پر مرحوم رحیم بخش کے بڑے صاحبزادے محمد اکرم بھٹی کی دستاربندی کرائی گئی اور دعائے مغفرت کرائی گئی۔

Conducting Qur'an recitation 2

مزید پڑھیں