ترقیاتی منصوبوں کے لیے رواں مالی سال میں 17846 ملین روپے کے فنڈز کا اجراء۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال

funds for development projects

بہاول پور: 18/دسمبر ڈویژن بھر کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت680 ترقیاتی منصوبوں کے لیے رواں مالی سال میں 17846 ملین روپے کے فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے جن میں ضلع بہاول نگر کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 153 ترقیاتی منصوبوں کے لیے3440 ملین روپے، ضلع بہاول پور کے300ترقیاتی منصوبوں کے لیے7138 ملین روپے،ضلع رحیم یارخاں کے 227 ترقیاتی منصوبوں کے لیے7268 ملین روپے کے فنڈز شامل ہیں۔ یہ بات کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کمیٹی کے اجلاس میں شرکاء سے اظہار خیال کے دوران بتائی۔ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کیپٹن (ر) محمد وسیم، ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاں نعمان یوسف، ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی سمیت ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے افسران شریک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت332 نئے ترقیاتی منصوبوں کے ورک آرڈر جاری کیے جا چکے ہیں۔ کمشنر بہاول پورنے کہا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرامIII کے تحت رواں مالی سال میں 211 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1952 ملین روپے کے فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیپ (IV) کے تحت626 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے رواں مالی سال میں 2080 ملین روپے کے فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے۔ کمشنر بہاول پورنے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبہ جات کو بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اورترقیاتی منصوبوں کے کام کی رفتار کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نگران افسران تعمیراتی کام کے جائزہ کے لیے تواتر کے ساتھ فیلڈ وزٹ کریں۔

funds for development projects 1