چوہدری محمد ذکاءاشرف نے اشرف شوگر ملز کے مرحوم ورکر عابد حسین کی وفات پر ورثاء کو امدادی چیک پیش کیے

Ch Zaka Ashraf President Pakistan Sugar Mills Association Punjab

چئیرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کا مرحوم ورکر عابد حسین کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی


 بہاول پور  (نامہ نگار)سابق چئیرمین پی سی بی و چئیرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون چوہدری محمد ذکاءاشرف کا اشرف شوگر ملز کے مرحوم ورکر عابد حسین کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے کا اشرف شوگر ملز کے مرحوم ورکر عابد حسین کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت    اور ورثاء کو امدادی چیک پیش کیے۔ تفصیل کے مطابق اشرف شوگر ملز کے کین فیلڈ مین عابد حسین  کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مغفرت کی دعا بھی مانگی اس موقع پر چوہدری محمد ذکاءاشرف کا کہنا تھا کہ مرحوم عابد حسین ادارے کا نہایت ہی مخلص ایماندار اور محنتی ورکر تھا اس کے ساتھی ورکرز آج بھی اسے اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں ادارے میں ان کی خدمات کو ہمیشہ رشک کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہے گا مزید براں مرحوم کے ورثاءمیں شامل بیوہ کندن بی بی، بیٹی ثمینہ بی بی اور والد اللہ بخش کو فی کس رقم مبلغ نو لاکھ پینسٹھ ہزار کے امدادی چیک بھی پیش کیے۔ اس موقع پر  مرحوم عابد حسین کے بیوہ کندن بی بی اور والد اللہ بخش کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے چوہدری ذکاءاشرف کی ذات کو علاقے کی عوام اور ملز ملازمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے علاقے کی تعمیر و ترقی اور غریب پروری میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے رب تعالی ان کی عزت صحت میں مزید اضافہ کرے۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر اشرف شوگر ملز مشتاق احمد تبسم، ڈی جی ایم ایچ آر محمد عمران، بلال مان، اکاﺅنٹس ہیڈ محمد نواز کاشف، منیجر ایڈمن رانا عثمان ضیاء میڈیا آفیسر رضوان احمد و دیگر موجود تھے۔

مزید پڑھیں