ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر تیمور شاہ رخ ملک اور سردار عمیر عبداللہ ڈاہر کی صادق گڑھ پیلس آمد

ADCR Amir Taimour,PPP leader Shah Rukh Malik meet Prince Bahawal Abbasi
ڈیرہ نواب صاحب: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور امیر تیمور اور سابق ایم پی اے شاہ رخ ملک صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کر رہے ہیں

ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر تیمور اور سابق ایم پی شاہ رخ ملک نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

سابق چیئرمین یونین کونسل کوٹلہ موسی خان سردار عمیر عبداللہ خان ڈاہر نے پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات میں علاقائی و عوامی مسائل پر تفصیلاً تبادلہ خیال کیا

ڈیرہ نواب صاحب :سابق چیئرمین یونین کونسل کو ٹلہ موسی خان سردار عمیر عبداللہ خان ڈاہر کی صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کے موقع پر لی گئی تصویر


ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر تیمور اور پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و سابق ایم پی اے شاہ رخ ملک نے امیر بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں ملاقات کی جس میں انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،دیگر شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں -دریں اثناء ڈاہر خاندان کی ممتاز شخصیت اور سابق چیئرمین یونین کونسل کوٹلہ موسی خان سردار عمیر عبداللہ خان ڈاہر  نے بھی صادق گڑھ پیلس میں ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی اور ان سے علاقائی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا -مزید برآں صادق گڑھ پیلس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے سیاسی و سماجی شخصیات پرنس بہاول عباسی سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقاتیں کر رہی ہیں

مزید پڑھیں