پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا 15اکتوبر سے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ

Pakistan Telecommunication Authority

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں 15 اکتوبر سے بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ س حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری تمام سمیں استعمال کرنے والوں کو فوری طور سمیں اپنے نام منتقل کروالیں مقررہ معیاد کے بعد کے بعد ایسی تمام سمیں بند کردی جائیں گی جو فوت شدہ لوگوں کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر پر جاری ہوئی تھیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یسی سمیں استعمال کرنے والوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ یہ سمیں اپنے نام منتقل کروالیں، یہ سمیں اپنے نام ٹرانسفر کروانے کیلیے صارفین کو فوت شدہ اپنے عزیز کے اصل ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور فوت شدہ کے ساتھ رشتے کے سرکاری ثبوت کی کاپی کے ہمراہ قریبی فرنچائز سے رابطہ کرنا ہوگا، متعلقہ فرنچائز دستاویزات کی تصدیق کے بعد سم فوت شدہ شخص کے سی این آئی سی پر جاری شدہ سم اس کے عزیز کے نام منتقل کرے گی

مزید پڑھیں